ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی : ریلوے انڈر برڈج کے پاس رکاوٹی ڈھانچہ گر پڑا - موٹر بائک سوار بال بال بچ گیا 

ہبلی : ریلوے انڈر برڈج کے پاس رکاوٹی ڈھانچہ گر پڑا - موٹر بائک سوار بال بال بچ گیا 

Wed, 28 Jun 2023 13:13:10    S.O. News Service

ہبلی  ،28 / جون (ایس او نیوز) ریلوے انڈر برڈج کے پاس بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے جو لوہے کے فریم والا ڈھانچہ (ہائٹ بیریئر) بنایا جاتا ہے وہ اچانک ہی گر پڑا مگر خوش قسمتی سے اُس وقت وہاں سے گزرنے والا موٹر بائک سوار بال بال بچ گیا ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس واقعہ پر گدگ روڈ اور لیمنگٹن روڈ پر ٹریفک جام لگ گیا ۔ ہائٹ بیریئر گرنے سے ذرا پہلے دھارواڑ سے شروع ہونے والی وندے بھارت ٹرین سے گورنر تھور چند گہلوت اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور دیگر مہمان ہبلی ریلوے اسٹیشن اترنے کے بعد شہر کی طرف نکل چکے تھے۔
    
رکاوٹی ڈھانچہ گرنے کا معاملہ پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور گرے ہوئے ڈھانچہ کا ملبہ ہٹانے کی کارروائی انجام دی گئی ۔ 

 

ڈھانچہ گرنے کی وڈیو کلپ دیکھنا ہو تو اس پر کلک کریں۔


Share: